اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(ممبئی) وڈ کو خیرباد کہنے والی دنگل گرل زائرہ وسیم نے مداحوں سے اپنی تصاویر ہٹانے کی اپیل کی ہے۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ نے ایک بار پھر مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 'فین پیجز' سے ان کی تصاویر ہٹا دیں۔اپنی پوسٹ میں زائرہ کا کہنا تھا کہ زندگی کا نیا دور شروع کرنے کی کوشش کررہی ہوں اور اس موقع پر مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میری تصاویر ہٹادیں اور فین پیجز سے بھی ہٹانے کا کہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جانتی ہوں انٹرنیٹ سے تصاویر ہٹانا مشکل ہے لیکن وہ پھر بھی مداحوں سے درخواست کررہی ہیں کہ میری تصاویر شیئر نہ کی جائیں۔
مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی زائرہ وسیم نے گزشتہ سال اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کیلئے بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ ان کے اس فیصلے پر سخت تنقید بھی کی گئی تھی اور بعد ازاں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بند کردیے ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ