اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ کا کہنا کہ وفاقی حکومت خود کورونا ایس اوپیز پرعمل نہیں کرتی لیکن اپوزیشن کو جلسوں سے منع کرتی ہے،اسے خودبڑے پن کا مظاہرہ کرکے ایس اوپیزپرعمل کرنا چاہئے، وزیر اعظم خود حافظ آباد میں جلسے کا جواب دے رہے ہیں، حکومت کو جلدی چلے جانا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران احتیاط کی ضرورت ہے،حکومت کو تھوڑا بڑے پن کا مظاہرہ کرتی تو پہلے خود اس پرعمل کرتی، اپوزیشن کو کہہ رہے ہیں جلسے نہ کریں اور وزیر اعظم خود حافظ آباد میں جلسے کا جواب دے رہے ہیں،گلگت بلتستان میں پوری انتخابی مہم چلائی اور ہمیں روکتے ہیں۔ انہوں کا کہناکہ سب کو کورونا کے ساتھ رہناسیکھنا ہوگا، حکومت کو جلدی چلے جانا چاہیے، یہ بھی ایک کورونا ہے،جلسے اگر ایک قربانی ہے تو اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے گی۔

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ