اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
لندن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا لندن میں انتقال ہوگیا ہے جس کے بعد ان کی میت کو پاکستان لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق بیگم شمیم اختر کے اہلخانہ کی بڑی تعداد لندن میں مقیم ہے اس لیے ان کی ایک نماز جنازہ وہیں ادا کی جائے گی جس کے بعد میت کو پاکستان روانہ کیا جائے گا۔کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں سختیاں ہیں جس کی وجہ سے نماز جنازہ میں صرف 30 افراد ہی شرکت کرسکیں گے۔ نماز جنازہ مسجد کے صحن یا کسی پارک میں ادا کی جاسکے گی۔ مسجد کے اندر نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔برطانیہ سے میت پاکستان لانے پر کوئی پابندی نہیں ہے، لیکن اس کیلئے ضروری قانونی کارروائی پوری کرنا ہوگی جس میں 72 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی میت کو پاکستان روانہ کیا جائے گا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ