اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ نوازشریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی، کی جمعرات کو لندن سے روانگی کے انتظامات مکمل ہوجائیں گے،مرحومہ کاجسد خاکی ہفتے کی صبح لاہور پہنچے گا۔منگل کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہناکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی والدہ مرحومہ کے جسد خاکی، کی جمعرات کو لندن سے روانگی کے انتظامات مکمل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کی میت جمعہ کو لندن سے پاکستان کے لئے روانہ کی جائے گا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ مرحومہ کاجسد خاکی ہفتے کی صبح لاہور پہنچے گا۔مرحومہ بیگم شمیم اختر کی تجہیز وتکفین کے لئے انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ