محمد بن سلمان کی نیتن یاہو سے ملاقات کی خبریں، سعودی وزیر خارجہ بھی میدان میں آگئے ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

ریاض سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کی خفیہ ملاقات کی خبروں کی تردید کردی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے ایسی خبریں دیکھی ہیں جن میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ جس ایونٹ میں اس ملاقات کا ذکر کیا جارہا ہے اس میں صرف امریکی اور سعودی حکام شامل تھے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے ایک امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ اتوار کے روز سعودی عرب کے شہر نیوم میں محمد بن سلمان اور بنجمن نتن یاہو کی امریکی وزیر خارجہ کی موجودگی میں ملاقات ہوئی تھی۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ