اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ماڈل گرل ایان علی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں واقع ان کے فلیٹ پر جعلی دستاویزات کےذریعے قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماڈل گرل ایان علی کا کہنا کہ کراچی کے پوش علاقے میں واقع ان کے فلیٹ پر ان کی غیر موجودگی میں قبضے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جعلسازوں نے فلیٹ کی فروخت کے جعلی کاغذات تیار کیے اور ان پر میرے جعلی دستخط بھی کیے گئے۔ انہوں نے میرے نام کا ایک جھوٹا چیک بھی تیار کیا جو متحدہ عرب امارات میں جعلی قرار دیا گیا ہے۔ایان علی نے بتایا کہ جعلسازوں نے فروخت کے معاہدے پر ان کا شناختی کارڈ نمبر بھی غلط لکھا ہوا ہے۔ انہوں نے جعلسازوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہو گئ ہے۔

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ