اوورسیز پاکستانیون کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
ابوظہبی) متحدہ عرب امارات نے درجن بھر ممالک پر سیاحتی ویزوں پر پابندی عائد کردی ہے، اس پابندی کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا کے لیےہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان، ترکی، ایران، یمن، شام، عراق، صومالیہ، لیبیا، کینیا اور افغانستان کے شہریوں کے وزٹ ویزا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ پابندی تاحکم ثانی موثر رہے گی۔ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ حکام نے کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے یہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہوگا۔ اس پابندی کا شکار وہ ویزے نہیں ہوں گے جو پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہوچکی ہے۔ بدھ کے روز پاکستان میں کورونا کے 2208 نئے کیسز اور 37 اموات رپورٹ ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں اب تک سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 230 ہوگئی ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ