ٹرمپ نے جاتے جاتے متحدہ عرب امارات کو وہ ہتھیار دینے پر کام شروع ہیوگیا جو سعودی عرب کے پاس بھی نہیں ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


(دبئی) متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا ’پھل‘ مل گیا ہے۔ امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو 23ارب 37کروڑ ڈالر مالیت کے ایف 35لڑاکا طیارے و دیگر جدید دفاعی آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ سی این بی سی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہونے والے دفاعی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’متحدہ عرب امارات کو جدید لڑاکا طیارے مہیا کرنے کے باوجود اسرائیل کی خطے میں فوجی برتری برقرار رہے گی اور اس کا دفاعی توازن نہیں بگڑے گا۔‘‘رپورٹ کے مطابق امریکہ کے متحدہ عرب امارات کے لیے منظور کردہ اس دفاعی پیکیج میں 10ارب 40کروڑ ڈالر مالیت کے 50ایف 35لڑاکا طیارے، 2ارب 97کروڑ ڈالر کے 18ایم کیو 9بی بغیر پائلٹ سسٹمز (جدید مسلح ڈرون طیارے) اور 10ارب ڈالر مالیت کے فضاء سے فضا اور فضاء سے زمین میں مار کرنے والے جدید ہتھیار شامل ہیں۔ امریکہ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ’’متحدہ عرب امارات امریکہ کا ایک دیرینہ سکیورٹی شراکت دار ہے۔‘‘ دوسری طرف اسرائیل کے کئی عہدیدار متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کے باوجود اسے ایف 35اور دیگر امریکہ اسلحہ فروخت کیے جانے کی مخالفت کر چکے ہیں'۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ