اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
برمنگھم) برطانیہ میں ایک فروٹ لاری کے پچھلے حصے سے 13افراد ملنے کے بعد جنکشن 10 اور 10اے کے درمیان ہلٹن سروسز کے قریب تمام ٹریفک کو روک دیا گیا تھا ۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے گاڑی میں موجود 13 نوجوانوں کو حراست میں لیتے ہوئے کئی گھنٹے تک زمین پر بٹھائے رکھا ، گاڑی کی مکمل تلاشی اور طبی عملے کی تسلی پر پولیس نے 12 افراد کو جانے کی اجازت دے دی ،اس عمل کے دوران دونوں اطراف کی ٹریفک معطل رہی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے'۔

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ