اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
نجی ٹی وی چینل لاہور رنگ کے مطابق ترک اداکار انگین التان کا کاشف ضمیر کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ طے پایا تھا ،تاہم اس میں سے ترک اداکار کو صرف آدھی رقم ادا کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان دورے سے قبل کاشف ضمیر نے ترکی میں انگین التان سے ملاقات کی تھی اور ان کو اپنی کمپنی کا برانڈ ایمبسڈر بنانے کا وعدہ کیا تھا،جس کے لئے ان کے درمیان ایک ملین ڈالر کا معاہدہ طے پایا تھا۔س کے بعد انگین التان مختصر دورے پر پاکستان پہنچے تھے ،جہاں کاشف ضمیر ہر موقع پر ان کے ہمراہ تھا۔ترکی دورے کے دوران کاشف ضمیر نے 60لاکھ روپے مالیت کی ہیرے اور سونے کی انگوٹھی انگین التان کو تحقے میں دی تھی اور ترک اداکار کی جانب سے کاشف ضمیر کو ڈرامہ سریز ارطغرل غازی کی عکس بندی کے دوران پہنی گئی تین انگوٹھیاں تحفے میں دی گئی تھیں۔کاشف ضمیر لاکھوں روپے مالیت کے سونے کا لاکٹ پہننے کی وجہ سے ٹک ٹاک پر کافی مشہور ہوا ہیں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ