پاکستان نے سعودی عرب کو قرض کی دوسری قسط ایک ارب ڈالر واپس کر دی ہے،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان



 پاکستان نے سعودی عرب کو 3ارب ڈالر کے قرضے سے مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیا ہے۔مجموعی طور پر اداشدہ رقم 2 ارب ڈالر ہوگئی۔نجی ٹی وی  کے مطابق پاکستان نےسعودی عرب کومزیدایک ارب ڈالرقرض واپس کردیاہے۔ پاکستان کی جانب سے 3 ارب ڈالر قرضے کی دوسری قسط واپس کی گئی ہے۔ پاکستان اس سے پہلے  جولائی میں ایک ارب ڈالر واپس کر چکا ہے، باقی ایک ارب ڈالر آئندہ ماہ میں واپس کر دے گا۔ سعودی عرب کوقرض واپسی میں چین نےپاکستان کی مددکی۔  پاکستان مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر قرض واپس کر چکا ہے۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں عمران خان نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سالانہ کانفرنس میں شرکت کی تھی جہاں سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا۔ 15 دسمبر 2018 کو تین سالہ مدت کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں رقم ڈالی گئی تھی۔ پاکستان یہ رقم متعلقہ شیڈول سے پہلے واپس کر رہا ہے'۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ