ساؤتھ افریقہ کو ہوم گراونڈ پر شرمناک شکست،انگلینڈ نے ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیاہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


کیپ ٹاون انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ساوتھ افریقہ کو 9وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے 192رنز کا ہدف 18اوور میں ہی پورا کرلیا،انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ میلان نے 47گیندوں پر 5چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے 99رنز جبکہ جوس بٹلر نے46گیندوں پر 5چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 67رنز بنائے۔
ساوتھ افریقہ کی جانب سے تمام باولر ناکام رہے،تبریز شمسی نے 4اوورز میں 57رنز دیئے۔قبل ازیں ساتھ افریقہ نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 191رنز بنائے تھے۔ساوتھ افریقہ کی جانب سے وینڈرے ڈسن نے 32گیندوں پر 5چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 74جبکہ ڈوپلیسی نے 37گیندوں پر 5چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 52رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس نے 2جبکہ کرس جارڈن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سریز کا آغاز ہو گیا 4دسمبر سے کیپ ٹاون میں ہوگا۔ 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ