بورس جانسن کے معاونین نے کورونا ویکسین کی کامیابی کےبعددیگرممالک سے اچھے تعلقات کی امید باندھ لی ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

 برطانیہ) کے وزیراعظم بورس جانسن کے معاونین نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین تیار کرنے کے بعد برطانیہ کے دوسرے ممالک سے تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے معاونین نے امید ظاہر کی ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین میں بڑی کامیابی کے بعد یونین ‘ اور بیرون ملک برطانیہ کے تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ برطانیہ یورپی دنیا میں تجارتی مقابلے کے لیے تیار ہے۔ ویسٹ منسٹر کے اندر موجود دیگر افراد کا خیال ہے کہ جی بی برانڈ کے استعمال سے عوام میں ویکسین پر اعتماد پیدا ہوگا۔ 
آکسفورڈ اورآسٹرا زینیکا ویکسین بنانے والوں نے کہا ہے کہ وہ اس دوا کے اصل نتائج پر کچھ سوالات اٹھنے کے بعد اس دوا کا اندازہ لگانے کے لئے ایک اضافی عالمی ٹرائل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سائنسدانوں نے نتائج کی مضبوطی کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ شاٹ 90 فیصد مؤثر ثابت ہوا ہے ۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ