قومی ایئر لائن میں ری اسٹرکچرنگ پلان پر عملدرآمد شروع ہو گیا

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمداشرف ڈمیان 

 پی آئی اے سے ملازمین کی تعداد 50 فیصد سے مبینہ کم کرنے کے لیے عمل درآمد شروع کردیا گیا، اس حوالے سے ذرائع نے کہاہے کہ ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر مبینہ طور سے لازمی ریٹائرمنٹ اسکیم کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
اسکیم کے تحت ملازمین کا نظم و ضبط اور ان کی کارکردگی سامنے رکھی جائے گی، ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت ملازمین کی تعداد کم کرکے7ہزار500 کی جائے گی، ری اسٹرکچرنگ کے تحت پی آئی اے کو کور اور نان کور دو درجات میں تقسیم کیا جائے گا۔
نان کور درجہ میں شعبہ انجینرنگ، مرمت و بحالی کا شعبہ اور کچن پر مشتمل ہوگا، کور درجہ میں شعبہ مارکیٹنگ، ایچ آر فنانس، فلائٹ سروسز اور پروکیورمنٹ شامل ہیں۔پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت ائر لائن 2021میں 6نئے جہاز اپنے بیڑے میں شامل کرے گی۔جس کے بعد بیڑے میں شامل جہازوں کی مطلوبہ تعداد35ہوجائے گی، عملہ کی تعداد کم ہونے کے بعد 2021 سے پی آئی اے کے اخراجات میں کمی آجائے گی۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ