عمران خان کے ویژن کرپشن فری پاکستان پرعمل کرتے ہوئے کرپٹ شوہر سے خلع لے رہی ہوں‘ پی ٹی آئی کی ایم پی اے عدالت پہنچ گئیں ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

پاکپتن) مخصوص نشست پر تحریک انصاف کی طرف سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والی ساجدہ اقبال نے شوہر سے خلع کیلئے دعویٰ دائر کرلیا ہے۔ایم پی اے ساجدہ اقبال نے دعویٰ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی 20 مئی کو نوید سیلانی سے دوسری شادی ہوئی تھی لیکن ان کا شوہر ان کا نام استعمال کرکے لوگوں کے ساتھ فراڈ کرتا ہے۔ انہوں نے کئی بار طلاق کا مطالبہ کیا ہے لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لیتا ہے۔ساجدہ اقبال کی جانب سے دعویٰ دائر کیے جانے کے بعد عدالت نے ان کے شوہر کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے جس کے بعد دعویٰ خلع کی مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی گئی، آئندہ سماعت پر تحریک انصاف کی ایم پی اے کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔اس سے قبل انہوں نے میڈیا سے گفتگو  میں کہا تھا کہ ان کا شوہر نوید سیلانی بہت ہی کرپٹ انسان ہے اور وہ ان کی کرپشن سے تنگ آکر خلع لے رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کپتان کی سپاہی ہوں اور ان کے ویژن کرپشن فری پاکستان کے تحت کرپٹ شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتیں، اس لیے وہ  خلع کا دعویٰ دائر کر رہی ہیں'۔ 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ