نیو ٹی وی کی اینکر عائشہ سہیل نے اپنے شوہر اور سما کے اینکر احتشام امیرالدین کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

 نجی ٹی وی نیو نیوز سے وابستہ خاتون اینکر عائشہ سہیل نے اپنے شوہر بیرسٹر احتشام امیرالدین جو کہ سما ٹی وی کے اینکر ہیں، کے خلاف تشدد اور مار پیٹ کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔عائشہ سہیل کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق ان کے شوہر نے کچھ ماہ پہلے انہیں بچوں سمیت رات کو دو بجے گھر سے نکال دیا تھا۔ ان کا شوہر شادی کے بعد سے ہی ان کے ساتھ مسلسل مار پیٹ کرتا رہا ہے لیکن وہ والدین کی عزت اور بچوں کی خاطر یہ سب برداشت کرتی رہی ہیں۔ایف آئی آر میں عائشہ سہیل نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اب علیحدہ گھر لے کر رہ رہی ہیں لیکن ان کا شوہر یہاں بھی بچوں سے ملنے کے بہانے آکر ان کے ساتھ مار پیٹ کرتا ہے۔  ’ پیر کو پانچ بج کر 23 منٹ پر احتشام گھر میں داخل ہوا اور آتے ہی مارنا پیٹنا شروع کردیا، ملزم نے مجھے تھپڑ مارے، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور گلا دبانے کی کوشش کی ، جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا اور اسلحہ دکھا کر دھمکاتا رہا، بعد ازاں بچوں اور ملازمہ کے شور مچانے پر احتشام دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوگیا۔‘عائشہ سہیل نے ایف آئی آر میں یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ان کے دیور حشام امیر الدین نے اپنے کزن عمر شاہد اور افروز کے ساتھ مل کر ان کے بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔خاتون اینکر پرسن کی درخواست پر پولیس نے ان کے اینکر پرسن شوہر بیرسٹر حشام امیرالدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے'۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ