اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ کا کہناہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی کے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع ہوچکے ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ جلد عوام کو اس حکومت سے چھٹکارا ملے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ جمہوریت عوام سے ہوتی ہے،ہر چیز میں مافیا بیٹھا ہوا ہے اور فائدہ اٹھا رہا ہے۔پہلے وزیراعظم کو استعفی دینا پڑے گا،عوام کا دیوالیہ نکل چکا ہے،حکومت کے وزرا اپنے حلقوں میں نہیں جا پارہے۔ہمارے استعفے ایسے ہتھیار ہیں جس سے یہ حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔نیب کا رویہ جانبدرانہ ہے،جن کی وجہ سے اربوں کا نقصان ہورہا ہےانکے لئے صرف نوٹس ہے نوٹس سے آگے کچھ بھی نہیں ہوتا۔برطانیہ میں جمہوریت مضبوط ہے کیونکہ وہاں پارلیمنٹ مضبوط ہے.
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ