مولانا فضل الرحمان نیب سے بچنےکے لیے ڈرامے کررہے ہیں" جے یو آئی ف کے باغی رہنما کھل کر میدان میں آٰگئے ہے،

اووسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


جے یو آئی ف کے باغی رہنما مولانا شجاع الملک نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کو شدید ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ صرف نیب سے بچنے کےلیے ڈرامے کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی  نیوز کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا شجاع الملک نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو قوم کی نہیں اپنی فکر ہے، وہ صرف نیب سے بچنے کےلیے ڈرامے کررہے ہیں اور انہوں نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے پوری جماعت کو یرغمال بنا دیا ہے۔ مولانا شجاع الملک نے کہا کہ صفائی کا موقع دیئے بغیر ہی ہماری پارٹی کی رکنیت معطل کر دی گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے سامنے دھرنوں کی باتییں بچگانہ ہیں، ن لیگ کا بیانیہ ہماری جماعت کا بیانیہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مرکزی شوری کا ممبر ہوں، اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ اب ہم اکیلے نہیں چاروں صوبوں کے کارکن بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے اراکین کی طرف سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ڈسپلنری کمیٹی نےمتعلقہ ارکان کی رکنیت ختم کردی، رکنیت سے ہاتھ دھونے والے رہنماؤں میں مولانا شیرانی، حافظ حسین احمد، مولاناگل نصیب، مولانا شجاع الملک شامل تھے'۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ