پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے، اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے " مریم نواز نے واضح کر دیا ہے،

اوورسیز پاکستانیون کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

 مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  کا کہناہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا فیصلہ ہے کہ اب کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ لیگی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں واضح کیاکہ  پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد پوری طرح اس موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی طرح کے بھی مِنی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بے معنی ہیں۔ اس جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو کسی طرح کا این آر او نہیں ملے گا۔ یہ پوری قوم کا فیصلہ ہے۔خیال رہے کہ دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کی خبریں گردش کررہی ہیں، فنکشنل لیگ کے محمد علی درانی نے بھی گزشتہ روز جیل میں شہبازشریف سے ملاقات کی تھی اور مذاکرات کی میز پر آنے کا کہا ہے، دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بھی بلاول بھٹوکو مشورہ دے رہے ہیں کہ سیاست میں مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے'۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ