اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(پاکستان) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہناہےکہ حکمران جن بھی الفاظ میں این آر او مانگیں نوازشریف اورمسلم لیگ(ن)انہیں این آر اونہیں دے گی،جس طرح ان کے ساتھ ملتان میں ہوا یہ لاہورمیں بھی دُم دبا کر بھاگیں گے،حکومت کی نا اہلی کا شکارہونے والے تمام طبقات انہیں آخری دھکادینے تیرہ ددسمبر کو مینار پاکستان آئیں۔جاوید ہاشمی،مریم اورنگزیب اور دیگر کے ہمراہ رات گئے مینار پاکستان جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکمرانوں میں ملتان میں بھی رکاوٹیں ڈالیں اور یہ ان کے اندر کا خوف ہے، جیسے ان کے ساتھ ملتان میں ہوا یہ یہاں پر بھی دُ م دبا کر بھاگیں گے،یہ جو مرضی کرلیں کارکنان اور عوام رکاوٹیں توڑ آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ جن بھی الفاظ میں این آر اومانگیں، نواز شریف اورمسلم لیگ (ن) اب انہیں این آر اونہیں دے گی۔ انہوں نے کل کے جلسے کے سرپرائز کے حوالے سے کہا کہ آپ کو ابھی بتا دیا تو پھر کیا فائدہ ہے۔ انہوں کا کہنا کہ سرکاری ملازمین، پھیرے والا،دکاندار وں سمیت ہر طبقہ جو حکومت کی نااہلی کا شکارہوا ہے وہ اس حکومت کو آخری دھکا دینے ضرور مینار پاکستان آئے۔انہوں نے بلاول بھٹو کے ہمراہ اکٹھے آنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ انشا اللہ ہم اکٹھے آئیں گے'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ