سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ 101 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


(دبئی) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ بیگم  زریں مشرف دبئی میں انتقال کر گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف کی عمر 101سال  تھی،وہ گزشتہ چند سال سے بیمار تھیں ،وہ شارجہ کے نجی ہسپتال میں زیر علاج بھی رہ چکی ہیں ۔ بیگم زریں مشرف نےانگلش لٹریچر میں گریجوایشن کی تھی،ان کے تین بیٹے ہیں جن میں  پرویز مشرف ،جاوید مشرف  اور نوید مشرف شامل ہیں ۔سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ بیگم  زریں مشرف کی نمازِ جنازہ دبئی میں ادا کیے جانے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آخری مرتبہ گزشتہ سال مئی میں سابق صدر پرویز مشرف نے اہلیہ صہباء مشرف کے ہمراہ دبئی میں اپنی والدہ زریں مشرف کی 101ویں سالگرہ کا کیک کاٹا تھا' ۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ