(اسلام آباد) ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی 13 جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان 

نجی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ میلود چاؤش اوغلو اگلے ہفتے 13 جنوری کو دو روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گے۔ ان کے علاوہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی بھی 13 جنوری کو ہی پاکستان آمد متوقع ہے'۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان میں دو طرفہ اور سہہ فریقی مذاکرات متوقع ہیں۔ دونوں مہمان وزرائے خارجہ پاکستان کے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے، دیگر سیاسی و فوجی حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ترک اور آذری وزرائے خارجہ نگورنو کاراباخ میں تاریخی فتح اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ دونوں وزرائے خارجہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے اورمقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کا اعادہ کریں گے۔علاوہ ازیں سہ فریقی مذاکرات کے دوران تجارتی راہداری کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ تینوں ممالک کے مشترکہ منصوبے اور سرمایہ کاری بھی زیر غور آئے گی'۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ