اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
لاہور)صوبائی دارالحکومت میں ملزمان نے خواجہ سرا ماڈل رمل علی کو تشددکا نشانہ بناڈالا،رمل علی کے مطابق ملزم اس کے جسم پر سگریٹ لگاتے رہے اور اس کے سر کے بال بھی کاٹ دئیے گئے تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق رمل علی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں جہانزیب خان نامی شخص پر تشدد کا الزام لگایا ہے،ماڈل کا کہنا ہےکہ جہانزیب خان نے میری بھنویں اور سر کےبال کاٹ دیے، میری جان کو خطرہ ہے،کچھ ہوا توذمہ دارجہانزیب خان ہوگا،جہانزیب قتل کے چار مقدمات میں مطلوب ہے،مجھےآئے روزتشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،میرےساتھ ہونے والےظلم کا نوٹس لیاجائے اور مجھے انصاف دلایاجائے۔رمل علی نے وزیراعظم عمران خان سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کردی ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ