اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
واضح رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے لیڈر جنرل قاسم سلیمانی کو عراق کے شہر بغداد میں 3 جنوری 2020 کو ڈرون حملے میں قتل کر دیا گیا تھا،جس کے بعد ایران نے امریکا سے اس قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ ایرانی حکومت نےپاسداران انقلاب فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کے قتل کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو درخواست بھجوادی ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران کی حکومت نے انٹرپول کو ’ریڈ نوٹس‘ ارسال کیا ہےجس میں ٹرمپ سمیت 47 امریکی شخصیات کی گرفتاری کے لئے مدد مانگی گئی ہے۔ایرانی حکومت کی جانب سے انٹرپول کو بھیجے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور اُس کی انتظامیہ کے 47 افسران نے پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو قتل کروایا تھا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ