اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پنجاب میں امن و امان کے حکومتی دعوؤں کا اسپیکر اسمبلی اور حکومتی رکن احمد شاہ کھگہ نے پول کھول دیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کا کہنا کہ اپنے 40 سالہ سیاسی زندگی میں صوبے کے اتنے بدترین حالات کبھی نہیں دیکھے۔پنجاب اسمبلی کااجلاس دو گھنٹے 47منٹ کی تاخیر سے سپیکر پرویز الہی کی زیر صدارت شروع ہوا تو آغاز میں ہی اپوزیشن ارکان رانا مشہود احمد اور حسن مرتضی اپنے ارکان کے گھروں پر پولیس چھاپوں اور آپریشن پر پھٹ پڑے۔انہوں کا کہنا کہ لیگی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس نے غیر قانونی چھاپے مارے۔چادر اور چار دیواری کی دھجیاں اڑائی گئیں یہ سب حربے وفاداریاں تبدیل کروانے کےلئے ہیں۔دوران اجلاس حکومتی رکن احمد شاہ کھگہ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ 12 اور 13جنوری کی رات اسلحہ سے لیس 20 ڈاکوؤں نے ان کے گھر میں لوٹ مار کی۔انہوں نے حکومت سے کلاشنکوف کے لائسنس کا بھی مطالبہ کیا۔اس پر اسپیکر پرویزالہی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے بھی نالاں نظر آئے اور صوبے میں بدترین صورتحال پر افسوس کااظہار کیا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ