اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
قومی ادارہ برائے احتساب(نیب) نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں چپڑاسی کی جانب سے 28 ، بھیتجے کی جانب سے 20اور ایک سیاسی ورکر کی جانب سے 30 ملین جمع کروانے کاانکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ تحقیقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف نیب اہم انکشافات سامنے لیکر آیا ہے۔نیب دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ کیس میں چار افراد نے نیب کو بیانات ریکارڈ کرا دیے ہیں۔ لاہور میں نجی بینک کے چپڑاسی انوار الرحمن نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 28 ملین سے زائد رقم جمع کرائی۔چپڑاسی کے مطابق اس نے اپنے سینیر افسران کے کہنے پر خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائی۔ خواجہ آصف کے بھتیجے خواجہ سلطان عزیز نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 20 ملین جمع کرائے، خواجہ سلطان کے مطابق خواجہ آصف کی ہی رقم ان کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی۔خواجہ آصف کے 30 سالہ پرانے سیاسی ورکر رانا عبدالوحید نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 30 ملین جمع کرائے، اور رانا عبدالوحید کے مطابق خواجہ آصف کی دی ہوئی رقم ہی خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی۔ سرمد اعجاز نامی سیاسی ورکر نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ سے 5 ملین روپے نکلوا کے خواجہ آصف کے حوالے کیے، خواجہ آصف کے پاس یہ ساری رقم کہاں سے آئی ؟خواجہ آصف نیب کو تاحال جواب نہیں دے سکے ہے'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ