آٹاگھی عوام کی دسترس سے باہر مگر حکومتی ارسطو معاشی کامیابیاں گنوا رہے ہیں،شازیہ مری نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


 پاکستا ن) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما  شازیہ عطاء مری نے ملک میں نہ تھمنے والی مہنگائی پرردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی سرکار کی کارکردگی کا اندازہ میانوالی تلہ گنگ سڑک کی حالت سے لگایا جاسکتا ہے، چینی مافیا کو سرغنہ کو آین آر او  دے دیا گیا،آٹاگھی عوام کی دسترس سے باہر ہوگیا مگر حکومتی ارسطو معاشی کامیابیاں گنوا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق  شازیہ عطاء مری کا کہنا کہ جو وزیر اعظم اپنے حلقے کو نہ بنا سکا وہ نیا پاکستان خاک بناتا؟55 کی چینی 100روپے کی ہوگئی مگر نیرو چین کی بانسری بجاتا رہا،عمران سرکار میں گوشت تو دور غریب دال کے لیے بھی ترس گیا ہے،دال ماش 100 روپے سے زائد مہنگی ہوئی مگر نااہل سب اچھا ہے کا راگ آلاپ رہا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 220 روپے مہنگا ہوگیا، گندم مافیا آج بھی کابینہ کا حصہ ہے،چینی مافیا کو سرغنہ کو آین آر او  دے دیا گیا،آٹاگھی عوام کی دسترس سے باہر ہوگیا مگر حکومتی ارسطو معاشی کامیابیاں گنوا رہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ روپے کی قدر اور پاکستانی مزدور دونوں کو تبدیلی کا نعرہ کھا گیا،پیاز اور آلو ڈھائی سال میں 40 روپے تک مہنگے ہوگئے،نیازی سرکار میں عوام روٹی کا نوالہ تو دور پیاز کی چٹنی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے،عمران خان سرکار کا گھر اے ٹی ایم چلاتے ہیں، غریب عوام کے پاس کوئی اے ٹی ایم نہیں،پی آئی اے کے ہوٹل بھی نیلام کروا رہے ہیں اور پبلک پارکس گروی رکھ رہے ہیں ، اس نااہل حکمت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں'۔ 

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ