اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کے دوران نیب نے وفاقی محتسب کشمالہ طارق کو ادائیگیوں کے شواہد حاصل کرلیے۔ خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 12 کروڑ روپے منتقل کیے۔ یہ ادائیگیاں ان کے فرنٹ مین نے کیں اور دو بار کشمالہ کے اکاؤنٹ میں خطیر رقم جمع کرائی تھی۔خواجہ آصف کے فرنٹ مین نے کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں جنوری 2015 میں سات کروڑ روپے جمع کرائے۔ کشمالہ طارق نے مئی 2015 میں پانچ بار ایک ایک کروڑ روپے نکلوالیے۔ ان کے اکاؤنٹ میں ستمبر 2015 میں پانچ کروڑ روپے آن لائن جمع ہوئے اور انہوں نے مارچ 2016 میں تین کروڑ اور اگست 2016 میں چار کروڑ نکلوائے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کشمالہ طارق کا فریدہ یاسین کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ تھا جس سے انہوں نے پنجاب انٹرپرائزز کو دو بار بھاری رقوم منتقل کیں۔ پنجاب انٹرپرائزز خواجہ آصف کے فرنٹ مین جاوید وڑائچ کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ نیب نے کشمالہ طارق اور پنجاب انٹرپرائزز کے حوالے سے تفتیش شروع ہو گی ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ