اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
واشنگٹن) ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما جوبائیڈن نے امریکہ کے 46 ویں صدر کے عہدے کا آج حلف اٹھالیا'۔کیپٹل میں تقریب حلف برداری کے دوران جوبائیڈن سے امریکہ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے حلف لیا ہے۔ حلف مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس جان رابرٹس نے نومنتخب صدر کو مبارکباد بھی دی ہے۔جوبائیڈن نے عیسائیوں کی مذہبی کتاب بائبل پر ہاتھ رکھ کر امریکی آئین کے تحفظ کی قسم کھائی۔ بائبل کو ان کی اہلیہ نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا۔
نومنتخب نائب صدر کاملہ ہیرس نے صدر جوبائیڈن سے پہلے حلف اٹھایا، ان سے امریکی سپریم کورٹ کی خاتون جج سونیا سوتمائر نے حلف لیا۔ کاملہ ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر ہیں، اس کے علاوہ انہیں یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلی غیر سفید فام نائب صدر ہیں۔کاملہ ہیرس کی حلف برداری سے پہلے امریکہ کی مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا نے امریکہ کا قومی ترانہ پڑھا جبکہ صدر جوبائیڈن کی حلف برداری سے قبل امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز نے پرفارم کیا'۔

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ