اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضلالرحمان کا کہناہے کہ اگر جوبائیڈن جمہوریت پسند ہے تو وہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ بنانے کےڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کو واپس لیں۔کراچی میں اسرائیل نامنظور ملیں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اس با ت کے پابند ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے،بانی پاکستان نے کہا تھا کہ اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔پاکستان کو ختم کرنا اسرائیل کی پہلی ترجیج تھی،یہ ان کی پہلی خارجہ پالیسی تھی،اسرائیل پاکستان کا خاتمہ چاہتا ہے،اگر کوئی پاکستان سے وفادار ہے تو وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔انکا کہنا تھا کہ امریکہ کا موجودہ حکمران جمہوریت پسند ہے،میرا ان سے مطالبہ ہے کہ وہ زبردستی قوموں پر اپنے فیصلے مسلط نہ کریں،اسرائیل متنازعہ علاقہ ہے۔جوبائیڈن کشمیریوں کو ان کاحق خود اردایت دلانے کے لیے کردار ادا کریں،فلسطین اور کشمیر کے عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ