اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

بر منگھم میں رہائش پذیر وہ پاکستانی جو کوروناوائرس کی وجہ سے انتقال ہو گئےتھے،برمنگھم( سید حسنین رضا)سوٹن کولڈ فیلڈ سے تعلق رکھنے والے 67 سالہ نذیر اعوان کورونا کا شکار ہوگئے تھے اور انہیں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ گزشتہ سال9 اپریل کو خالق حقیقی سے جا ملے۔انہیںایک رول ماڈل اور کمیونٹی کی معروف شخصیت کے طور یاد رکھا جائے گا، وہ اعوان انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو تھے جس کی بنیاد تقریبا 50 سال پہلے رکھی گئی تھی اور وہ خیراتی کاموں کے لئے بھی مشہور تھے، وہ نہایت نفیس اور بندہ پرور انسان تھے۔64 سالہ ممتاز احمد 28 مارچ کو کورونا کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے ،وہ کمیونٹی میں بہت اچھا مقام رکھتے تھے اور بہت مدد کرنے والے انسان تھے۔30 سالہ صفا عالم برمنگھم میں نرس تھیں ، وہ کوڈ 19 سے انتقال کر گئیں۔ انہیں حقیقی رول ماڈل یاد رکھا جائے گا۔اریما نسرین ، جو 36 سالہ نرس تھیں اور تین بچوں کی ماں تھیں ، وہ بھی کورونا کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ اریما اس مہلک وائرس کا شکار ہونے کے بعد تقریبا دو ہفتوں تک زیر علاج رہیں لیکن پھر ان کا بھی انتقال ہوگیا۔ 36 سالہ محمد نہمن آٹھ نمبر والی بس چلانے کے لئے مشہور تھے۔ وہ محبت کرنے والے ،خیال رکھنے والے روشن خیال انسان تھے،وہ 5 اپریل کو کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔
محمدنہمن تین بچوں کے والد تھے ،وہ 11 سال سے نیشنل ایکسپرس ویسٹ مڈلینڈز میں کام کر رہے تھے ۔ مشہور بزنس مین اور سیاسی سماجی شخصیت 67 سالہ چودھری اسلم وسان اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد سٹی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں چل بسے تھے۔ 

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ