اوورسیزپاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
بہاولپور میں ایک طرف حکمران جماعت کے رہنما اور وزراء اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) میں اختلاف کے بیانات دیتے نہیں تھک رہے تو دوسری جانب پی ڈی ایم رہنما اٹھتے بیٹھتے اپنی صفوں میں اتحاد کا راگ الاپ رہے ہیں، ایسی صورتحال میں ایک دلچسپ تصویر سامنے آئی ہے جس سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے درمیان پائی جانے والی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کا واضح احترام دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپورمیں پی ڈی ایم ریلی سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور اُن کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر کیپٹن (ر) صفدر نےمولانا فضل الرحمان کا ہاتھ چوما۔ کیپٹن صفدر کی اس حرکت پر مولانا فضل الرحمان مریم نواز کی جانب دیکھتے ہوئے کھلکھلا کر ہنس پڑے اس دوران مریم نواز ساتھ بیٹھے اپنے شوہر کو دیکھتی رہیں اور وہ بھی مسکرا دیں، کیپٹن صفدر کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ چومنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور ان کے حمایتی اور مخالف اس تصویر پر طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے کرنےمیں مصروف ہیں ۔خیال رہے بہاولپور میں مولانا فضل الرحمان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک کو شرعی جہاد سمجھتا ہوں اور جو اس سے منہ پھیرے گا وہ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوجائے گا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ