اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(لاہور)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی میں مدعو نہ کرنےکے سوال پر مریم نواز نے چپ سادھ لی اور سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔
کھوکھر پیلس میں پریس کانفرنس کے دوران نجی ٹی وی کے صحافی کی جانب سے مریم نواز سےبختاور بھٹوکی شادی میں مدعو نہ کرنےکا سوال پوچھا گیا تھا۔ بعدازاں مریم نواز نے بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل یہ سوال جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی پوچھا گیا تھاجس پر اُنہوں نے کہامجھے تو شادی پر بلایا ہی نہیں ہے۔

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ