اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(جنوبی) کوریا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جنوری سے کوریا آنے والے مسافروں کو کورونا کی منفی رپورٹ پیش کرنا لازم ہو گا، کوریا موسم سرما کے دوران وبائی امراض کے خلاف اپنے حفاظتی اقدامات بڑھے گا۔ کوریا امراض کنٹرول اور روک تھام ایجنسی (کے ڈی سی اے) کے مطابق جنوبی کوریا روانگی سے 72 گھنٹے پہلے غیر ملکیوں کو کورونا وائرس ٹیسٹ کروانا ضروری ہو گا۔جنوبی کوریا کےائیرپورٹس پر غیر ملکیوں کے لئے یہ قانون 8 جنوری سے نافذ العمل ہوگا جبکہ جنوبی کوریا کی بندرگاہوں پر بحری جہازوں کے ذریعے آنے والوں کیلئے اس حکم کا نفاذ 15 جنوری سے کیا جائے گا۔جنوبی کوریا نے وائرس کی نئی لہر پھیلنے سے روکنے کے لیے برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں کو روک دیا گیاہے ۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ