سیف الملوک کھوکھر کی املاک گرانے پر مریم اورنگزیب نے بڑی پیشگوئی کی ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کی بنا پر سیف الملوک کھوکھر کی املاک گرائی گئیں، آمرانہ اقدامات سے عمران خان کی کرسی نہیں بچے گی، ان کا یوم حساب قریب ہے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے لیگی رہنما سیف الموک کھوکھر کی املاک گرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چورعوام دشمن ظالم حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوکرپاگل پن کی انتہا پر اترآئی ہے، عمران صاحب نے بنی گالہ کا اپنا غیرقانونی محل بچالیا اور سیاسی مخالفین کے گھر اوراملاک گرا رہے ہیں، سیف کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، دوائی، بجلی اور گیس چور حکمرانوں کی آنکھوں میں سیاسی انتقام کا خون اترا ہوا ہے، سیاسی مخالفین کو ذہنی اذیت، مالی نقصان دے کر خوفزدہ اور وفاداری تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، نوازشریف کے ساتھیوں کو ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا اور خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا۔
مریم اورنگزیب نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ  ایسے فسطائی ہتھکنڈوں اور آمرانہ اقدامات سے عمران خان کی کرسی نہیں بچے گی، ان کا یوم حساب قریب ہوتا جارہاہے۔
خیال رہے کہ آج ضلعی انتظامیہ نے لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کے کھوکھر پیلس کا ایک حصہ گرا کر 38 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی ہے۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ