وزیراعظم اب جادو ٹونے سے بھی حکومت نہیں بچا سکتے'عظمی بخاری کا حیران کن دعوی ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


 مسلم لیگ( ن) کی رہنما عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ جادو ٹونے سے اپنی حکومت بچا لیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، اب گھر جانا ان کا مقدر ٹھہر چکا۔ 
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے عظمی بخاری نے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے مزاج میں تعزیت کرنا نہیں ہے، شاید ان کو مرنا بھول گیا ہے، 11 لاشیں عمران خان کا انتظار کررہی ہیں لیکن عمران خان کی انا کی قیمت ان شہیدوں کی لاشوں سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مچھ برداری کاسانحہ انتہائی قابل مذمت ہے اور پورا ملک ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، اشتعال دلانا خطرناک ہوتا ہے، اس لیے اپوزیشن کو چاہیے کہ مچھ واقعہ پر سیاست سے گریز کریں اور قومی مفادات میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ان نے کہا تھا کہ ہو سکتا ہے وزیراعظم سکیورٹی رسک کی وجہ سے اپنا دورہ ابھی ظاہر نہ کررہے ہوں لیکن اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم کل کوئٹہ جائیں گے'۔ 

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ