صدر ٹرمپ نے جمہوری اداروں پر حملہ کیا ہے: جوبائیڈن،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

نیویارک  )نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کیپٹل ہل پر حملہ ٹرمپ کی اشتعال انگیزی اورجمہوریت پرحملوں کی وجہ سے ہوا ہے،کانگریس کی عمارت  پر حملہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،کیپٹل ہل پرحملہ کرنے والے مظاہرین نہیں شرپسند بلوائی تھے،اگر سیاہ فاموں نے دھاوا بولا ہوتا تو ان سے مختلف سلوک کیا جاتا،امریکی صدر قانون سے بالاتر نہیں۔نو منتخب امریکی صدر نےخطاب کرتےہوئےکہاکہ صدرٹرمپ نےجمہوری اداروں پرحملہ کیا،یہ حملہ امریکی جمہوریت پر ہوا ہے، صدرٹرمپ نے امریکی ووٹرزکی آوازکودبانےکی کوشش کی،ملکی عزت،سالمیت اورآزادی کوبحال کرنےکی ضرورت ہے,امریکی ووٹرز کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی موجودہ صورتحال دیکھ کر افسوس ہوا ،مظاہروں کا ڈرامہ امریکی عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں ،مظاہروں میں ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا ،یہ کیسا احتجاج ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو ہراساں کیا گیا ؟یہ احتجاج نہیں بغاوت ہےجس کےذمہ دار ٹرمپ ہیں ۔یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے مشترکہ طور پر ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن اور ان کی نائب کمالا ہیرس کے صدارتی انتخابات میں جیت کی توثیق کر دی ہے۔امریکی کانگریس کی توثیق کے بعد اب جوبائیڈن کے صدر بننے کے حوالےسےتمام آئینی تقاضے پورے ہو گئے ہیں اور جو بائیڈن 20 جنوری کو امریکا کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے امریکی کانگریس کی عمارت پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، پرتشدد مظاہروں کے دوران خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہین۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ