اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
ماضی کی معروف اداکارہ اور فلم اداکار شان کی والدہ نیلو بیگم کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا ہے،نماز جنازہ میں فلم انڈسڑی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نیلو بیگم 80 سال کی عمر میں گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئی تھیں، اداکارہ نیلو بیگم فلم ڈائریکٹر مرحوم ریاض شاہد کی اہلیہ اور اداکار شان کی والدہ تھیں جبکہ ان کا اصل نام عابدہ ریاض تھا۔وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ اداکارہ نیلو 1940 میں بھیرہ میں پیدا ہوئیں، 1956میں فلم ’بھوانی جنکشن‘ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا تھا۔انہوں نے کئی یاد گار فلموں میں فنِ اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں دوشیزہ، عذرا، زرقا، بنجارن، بیٹی، ڈاچی، جی دار، ناگن اور شیر دی بچی بھی شامل ہیں'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ