اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان )سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف زرداری کی پیاری بیٹی بختاور بھٹو کے ولیمے کی تقریب میں بلاول ہاوس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر دبئی کے شیخ گھرانے کے خاص مہمانوں نے بھی شرکت کی ہے ۔شیخ نیہان خصوصی طیارے سے کراچی پہنچے جن کا استقبال وزیر بلدیات نا صر شاہ نے کیا ہے ۔بختاور بھٹو کی بارات میں لوک فنکاروں کی پرفارمنس نے بھی رونق بڑھادی۔ تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔بلاول ہاوس کے باہر شام سے ہی میلے کا سماں نظر آیا۔ کہیں ڈھول کی تھاپ تھی تو کہیں خوشی کے گیت۔ جیالوں کی بڑی تعداد اپنی قائد کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے پہنچی۔تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات نے بختاور بھٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہیں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ