زرین خان نے فلمی صنعت میں نظر انداز کیے جانے کی وجہ بتادی ہے،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

ممبئی) (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ زرین خان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کو اپنے فلمی کیرئیر کی تباہی کا ذمے دار قرار دیدیا ہے اور ساتھ ہی خود کو فلمی صنعت میں نظر انداز کیے جانے کی وجہ بتادی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق زرین خان جنہوں نے 2010ءمیں سلمان خان کے ساتھ فلم ’ویر‘ سے اپنا کیرئیر شروع کیا تھا، انہیں 11 برس کے دوران فلمیں تو ملیں پر کسی بڑی اور ہٹ فلم کے ساتھ نہ جڑ سکیں۔انہوں نے فلمی صنعت میں 11 سال مکمل ہونے پر چپ توڑ دی ہے اور کہا کہ میرا موازنہ کترینہ کیف کیا جاتا ہے اور فلم ساز مجھے اداکارہ جیسا (جعلی ہم شکل) قرار دیتے ہیں اور کام کرنا نہیں چاہتے۔زرین خان نے یہ بھی کہا کہ کترینہ کیف سے شکل کی مماثلت میرے کام نہیں آئی اب لوگ مجھے اداکارہ جیسا کہنے لگے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلمی صنعت میں ہر کوئی اپنی شناخت بنانے آتا ہے نا کہ کسی کا شیڈو یا اس جیسا بننے کے لیے، مجھے 11 برس ہوگئے ہیں تاہم اب بھی فلم ساز مجھے کترینہ کا ہم شکل ہی سمجھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔زرین خان کو اپنے فلمی کیرئیر کے دوران ہاؤس فل 2، ہیٹ سٹوری 3، اکثر 2، 1921 جیسی فلموں میں اداکاری کا موقع ملا جبکہ انہوں نے کئی فلموں میں ڈانس نمبر بھی کیے ہیں'۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ