اپوزیشن نے یہ کام کر کے تھوک کر چاٹا ہے " ثانیہ کامران نے ایسی بات کہہ دی کہ عظمیٰ بخاری بھی تلملا اٹھیں تھی،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

پاکستان)تحر یک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کی جماعتیں اپنی چوری کو بچانے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، اگر اپوزیشن نے استعفے دیئے تو حکومت فوری قبول کرے گی،انہوں نے سینٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرکے تھوک کر چاٹا ہے،اپوزیشن کو کورونا سے کوئی مطلب نہیں بس انہیں این آرا و چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ کامران نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی ذات کے علاوہ کچھ اور نظر نہیں آتا ہے،اپوزیشن کی چوریاں پکڑی جاچکی ہیں،کیسز چل رہے ہیں،انکی صرف ایک ہی خواہش ہے اور وہ یہ کہ انہیں صرف این آر او چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ نوازشریف،اُن کے دونوں بیٹے،اسحق ڈار اور شہبازشریف کا داماد علی عمران ملک سے فرار ہیں،عوام پی ڈی ایم کےنہیں موجودہ حکومت کےساتھ ہیں، اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اور عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ،یہ لوگ اپنی جان کواہم اورعوام کی جان کواہم نہیں سمجھتے۔ 

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ