پی ڈی ایم نے فارنگ فنڈنگ کیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

 پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) نے الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس پر یادداشت جمع کرانے کا فیصلہ کیاہے۔  
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کل الیکشن کمیشن میں یادداشت جمع کرائے گی۔ یادداشت کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس2014 میں داخل ہوا اور اب 2021 آ گیا ہے لیکن ابھی تک کیس کا فیصلہ نہیں سنایا جاسکا ہے۔ 
یادداشت میں یہ بھی لکھا گیاہے کہ اکبر ایس بابر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کیس کے فیصلے تک ان کی حفاظت کا بندوبست کیا جائے۔واضح رہے اس سے قبل پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم کی قیادت نے خطاب کیا اور فارن فنڈ نگ کیس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن کی ردعمل بھی سامنے آچکاہے تاہم اب پی ڈی ایم کی جانب سے یہ اہم فیصلہ کیا کر لیاہے۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ