اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
دبئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کے بغیر نہیں رہ سکتی ہوں۔شعیب ملک کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر شعیب ملک اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جس کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے۔‘
انہوں نے اپنے شوہر کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ سال آپ کے لیے ڈھیر ساری خوشیاں اور کامیابیاں لیکر آئے۔‘
ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ ’جب آپ پریکٹس سے واپس آجائیں گے تو اس وقت باقی کی باتیں بتاو¿ں گی۔‘آخر میں انہوں نے کہا کہ ’شعیب، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘خیال رہے کہ یکم فروری 1981، سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے قومی کرکٹر شعیب ملک آج اپنی 40ویں سالگرہ منارہے ہیں۔اس موقع پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداح انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ان کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی، ان کا ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔کھیلوں کی دنیا کے اس جوڑے کا دو برس کا بیٹا اذہان مرزا ملک ہے'۔

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ