پاک، قطر تعلقات دیر پا شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں ' آرمی چیف کی قطری وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے سے گفتگو کر تے ،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

 قطری وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر مطلق بن ماجد القہطانی   سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ  پاک، قطر تعلقات دیر پا شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ہےجہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  علاقائی سلامتی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور افغان امن عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔ ۔ اس موقع پر بات چیت کرتےہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ پاکستان اور قطرمشترکہ تاریخ اور بہترین تعلقات رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور گہرے تعلقات ہیں۔
قطری نمائندہ خصوصی نےعلاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان بہترین تعلقات کے لیے کام کرتے رہیں گے'۔  
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ