وزیراعظم سینیٹ انتخابات میں ریفارم نہیں لا رہے بلکہ ۔احسن اقبال نے عمران خان پر سنگین الزام عائد کیے ہے

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کاکہناہےکہ یہ ریفارمزہوتیں توہم اُس کی حمایت کردیتے،یہ ریفارم نہیں بلکہ فرینڈزآف عمران خان پیکیج ہے،عمران خان اپنےکچھ دوستوں کوسینیٹ میں لاناچاہتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے پروگرام میں گفتگو کرتے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کاش کہ وزیراعظم ریفارم لا رہے ہوتے،یہ ریفارم نہیں بلکہ فرینڈز آف عمران خان پیکیج ہے،اصل میں عمران خان اپنے دوست سینیٹ میں لاناچاہتے ہیں جن کے خلاف اُن کی اپنی پارٹی میں مزاحمت ہے،وزیراعظم کے اپنے بیانات میں کتنا تضاد ہے؟یہ جو ویڈیو ریلیز کی گئی ہے اس میں  پیسہ دینے اور پیسہ لینے والے تحریک انصاف کے ہیں ،ویڈیو بنانےاور ریلیز کرنے  والے تحریک انصاف کے لوگ ہیں،خاص اس وقت جب سپریم کورٹ میں یہ مسئلہ زیر بحث ہے اس ویڈیو کو منظر عام پر لانے کی ٹائمنگ دیکھئے،اگر ان کے پاس یہ ویڈیو ڈھائی سال پہلے سے تھی تو اسے پہلے کیوں سامنے نہیں لایا گیا ؟صدارتی آرڈیننس کا مقصد بھی سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے اور یہ ویڈیو بھی سپریم کورٹ کو مینو پلیٹ کرنے کی کوشش ہے۔ان کا کہنا کہ ایک طرف وزیراعظم  2018ء میں فرما رہے ہیں کہ ہمارے پاس ویڈیو ہے اور ایک ،ایک کو میں دکھا دوں گا کہ یہ نوٹ گن رہے ہیں اور آج یہ فرماتےہیں کہ مجھےتومعلوم ہی نہیں کہ یہ ویڈیو ہے،میں نےتو پہلی مرتبہ یہ ویڈیو دیکھی ہے،پھر اسی سانس کے اندر جہاں یہ کہتے ہیں کہ میں شفافیت لانا چاہتا ہوں یہ ہارس ٹریڈنگ کی دھمکی استعمال کر رہےہیں کہ اگراِنہوں نےنہیں ماناتوہم اُن سےزیادہ سیٹیں نکال لیں گے،اسی طرح جیسے چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک  میں اِنہوں نے 14 سینیٹر کو ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے تبدیل کیا ،اگر یہ اتنے شفاف ہیں تو پھر ان 14 سینیٹرز کے نام تو بتائیں جن سے اِنہوں نے ووٹ حاصل کئے تھے ،پھر ہم مانیں گے کہ واقعی یہ دل سے شفافیت لانا چاہتے ہیں '۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ