اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
فیصل آباد کے علاقہ میں ملزمان نے کبوتر کو ہاتھ لگانے پر چار سالہ معصوم گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا ہے۔چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدنے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےچائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو متاثرہ بچی کے والدین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔سارہ احمد نے کہا تھا کہ بچی ایک گھر میں ملازم ہے جہاں انکے ہمسائے نے کبوتر کو ہاتھ لگانے پربچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد سے بچی کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور آنکھ اور چہرہ بھی متاثر ہوا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے بعد ملزم کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ