ویڈیو بنانیوالے، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں،حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی، مریم نواز نے کہا،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

 مسلم لیک نون کی  نائب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانیوالے، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں، مناسب ٹائمنگ پر ویڈیو ریلیز کی گئی، حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی، ایک نالائق کو بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال ہو رہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق   مریم نواز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی تاریخی کوشش ہوئی، نواز شریف کا نظریہ لوگوں نے دل سے اپنایا، آپ جماعت کو توڑ سکتے ہیں لیکن نظریے کو نہیں، پی ڈی ایم خفیہ رائے شماری کو سپورٹ نہیں کرتی، خفیہ بیلٹ میں صرف پیسہ نہیں چلتا، وفاداری تبدیل کرنے کیلئے فون کرائے جاتے ہیں۔مریم نواز نے کہا تھا کہ ایک نالائق کو بچانے کیلئے سارے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، انصاف کے 2 نظام کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں، گلی گلی محلے محلے، آٹا اور بجلی چور کی آوازیں لگ رہی ہیں، الیکشن اصلاحات ضرور کریں گے، پی ڈی ایم بھی یہی چاہتی ہے۔ ان کا کہنا کہ عوام کا فیصلہ جعلی حکومت کیخلاف اور شیر کے حق میں ہوگا'۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ