مبینہ نازیبا ویڈیو، مہوش حیات نے حدیث شیئر کرکے جواب دے دیا ہے،

 اوورسیز پاکستانیون کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات سے منسوب ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس کے بارے میں اب اداکارہ نے خود ہی خاموشی توڑ کر کہا ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے اپنا جواب ایک حدیث شیئر کرتے ہوئے دیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’جو کسی مسلمان کی بُرائی بیان کرے جو اس میں نہیں پائی جاتی تو اس کو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس وقت تک رَدْغَۃ ُ الخَبال(یعنی جہنم میں وہ جگہ جہاں دوزخیوں کی پِیپ اور خون جمع ہوگا) میں رکھے گا جب تک اس کے گناہ کی سزا پوری نہ ہولے۔ ‘خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ روز سے ایک نازیبا ویڈیو گردش کر رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں نظر آنے والی خاتون اداکارہ مہوش حیات ہیں۔   اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایسے واقعات دیکھنے میں آتے رہتے ہیں جب کسی اورکی ویڈیو  کو کسی مشہور شخصیت سےمنسوب کردیا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں ایسا ہی واقعہ اداکارہ ایمن زمان کے ساتھ بھی ہوا تھا جس کی انہوں نے ایک تفصیلی یوٹیوب ویڈیو میں وضاحت پیش کر دی تھی'۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ