اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
فیصل آباد) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ جہانگیر ترین آج جہاز لے کر فیصل آباد پہنچے ہوئے ہیں ، انہوں نے چار ممبر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئےانہوں نے کہا ہے کہ عمران خان پیسے والے لوگوں کو پسند کرتےہیں ۔ کچھ لوگ پرویز رشید کو پارلیمان میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آبادمیں جیت جائیں گے تو عمران خان کا وزارت عظمی کے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ طلال چوہدری کہتے ہیں کہ لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل نہیں ہو گا کیونکہ لانگ مارچ کے بغیر عدم اعتماد بھی کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ ہم نظام میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں جس کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ ہم نےجب حکومت چھوڑی تھی تو جی ڈی پی 5.8 تھی لیکن آج منفی میں ہے۔ عالمی ادارے بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ آئندہ ڈھائی سال کے دوران ڈھائی فیصد پر بھی نہیں لے جاسکتے ہے

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ