اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(ڈسکہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ حکومتی امیدوار کےسکیورٹی گارڈز نے پولیس کے سامنے سرعام فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کے دو ووٹرز جاں بحق جبکہ چار شدیدز خمی ہوئے۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ، آئی جی پنجاب،سی پی او پر ایف آر درج ہونی چاہیے۔ڈسکہ میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےمریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آج غنڈہ گردی کی گئی، واضح شکست سامنے دیکھ کر تاخیری حربے اپنائے گئےا ور یاستی دہشت گردی کی گئی،اب وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ فائرنگ کرنے والے پر مقدمہ درج ہوگا ، ان کو یہ بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے کہ وہ اتنے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ اورآئی جی پنجاب سمیت سی پی او پر مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتی امیدوار کے سکیورٹی گارڈز فائرنگ کر کے بھاگے جس میں میں مسلم لیگ ن کے ووٹرز شہید ہوئے۔ مریم اورنگز یب کا کہنا تھا کہ پولیس پولنگ سٹیشنزپرپولنگ کےعمل میں رکاوٹیں ڈالتی رہی ،حکومت ایک حلقے میں الیکشن نہیں کرا سکی ،ابھی بھی حکومتی کرائے کے ترجمان جو جھوٹ بول رہے ہیں ان کو روزانہ جھوٹ بولنے کا درس دیا جاتا ہے،شکست کےڈر سےتحریک انصاف والے ووٹرز کی جان سے کھیل رہےہیں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ